(یواین آئی) راجستھان کے اجمیرشہر میں مسلم طلبہ نے پاکستان میں دہشت گردانہ کیمپوں پر فوج کی کارروائی کی حمایت میں آج صوفی سنت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ سے ترنگا ریلی نکالی۔
مدرسوں کو منظم کرنے والی تنظیم دعوت
الحق کی جانب سے منعقد اس ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں مدرسوں میں پڑھنے والے طلباء ہاتھوں میں ترنگا لیے ہوئے تھے۔
ریلی صبح ساڑھے آٹھ بجے خواجہ صاحب کی درگاہ سے شروع ہوکر بجرنگ گڑھ میں واقع وجےیادگار پر ختم ہوئی۔